Thursday, January 2, 2020

وفاقی وزیر مراد سعید اور گورنر پنجاب کے موٹر ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب


وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا کہنا ہے کہ موٹر ویز اور ہائی ویز پر بھاری جرمانوں پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ‏موٹر ویز اور ہائی ویز پر بھاری جرمانے آج سے نافذ العمل ہونا تھے لیکن مختلف حلقوں کی طرف سے احتجاج کے باعث ابھی عمل درآمد نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جرمانوں پر ابھی غور جاری ہے، بھاری جرمانے ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچاؤ کے لیے کیے گئے۔
خیال رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر جرمانوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے جس کے خلاف خیبر پختونخوا اور پشاور کے کئی شہروں میں ٹرانسپورٹرز نے آج پہیہ جام ہڑتال کی۔

No comments:

Post a Comment